جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرلی

عالمی رینکنگ میں درجہ بندی میں تنزلی کے باعث ہمیں مشکل گروپ ملا، ہیڈ کوچ

بدھ 8 دسمبر 2021 22:11

جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کی ذمہ داری قبول ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ دانش کلیم نے ورلڈکپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرلی۔ہیڈ کوچ نے موقف اختیار کیا کہ کووڈ کے باعث دوسال میں ہماری ٹیم کو کوئی انٹر نیشنل میچ کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا، کھلاڑیوں نے تجربے کی کمی کے باوجود بہترین کھیل پیش کیا۔فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری نے تمام تر سہولیات فراہم کیں۔

(جاری ہے)

نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں ان کو مواقع دئیے جائیں تو یہ اچھے نتائج دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بطورکوچ جونیئر ورلڈکپ ا?خری اسائنمنٹ تھی، نوجوان کھلاڑی باصلاحیت ہیں توقعات کے مطابق نتائج نہیں ا?سکے۔ عالمی رینکنگ میں درجہ بندی میں تنزلی کے باعث ہمیں مشکل گروپ ملا اسی گروپ سے ارجنٹائن ورلڈ چمپئن بنا ہے۔انہوں نے کہا کہ فیڈریشن نے احمد عالم کو گول کیپنگ کوچ مقرر کرکے بہتر فیصلہ کیا ہے۔ انٹرنیشنل میچز جتنے زیادہ کھیلیں گے اتنا ہی کھیل بہتر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :