اومی کرون عمان بھی پہنچ گیا ‘ 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی
عمانی وزارت صحت نے کورونا کے نئے ویریئنٹ کے 2 کیسز کی تشخیص کے بارے میں آگاہ کیا
ساجد علی منگل 14 دسمبر 2021 11:00
(جاری ہے)
عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت صحت اہداف کے حصوں اور ایکشن پلان کا اعلان بعد میں کرے گی ، سلطنت عمان کی صورتحال کے بارے میں وبائی امراض کی رپورٹس اور تجزیے مثبت معاملات میں معمولی اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہیں ، ہسپتال میں داخل ہونے اور انتہائی نگہداشت کے معاملات کم شرح کو برقرار رکھتے ہیں ، ہدف کی 93 فیصد آبادی پہلے ہی کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک پہلے ہی وصول کر چکی ہے۔
خیال رہے کہ خلیجی سلطنت عمان کو بھی دیگر ممالک کی طرح کورونا وبا کا سامنا ہے، گزشتہ کچھ عرصے کے دوران کورونا کیسز میں اضافہ ہو گیا تھا ، جس کی وجہ سے حکام کے خطرات کو بھانپتے ہوئے سخت اقدامات لینے کا اعلان تھا ، جس کے تحت عید کی تعطیلات کے دوران کورونا وبا کو روکنے کے لیے لاک ڈاوٴن نافذ کیا گیا تھا ، شام پانچ بجے سے صبح چار بجے تک جاری رہنے والے اس لاک ڈاوٴن میں تمام کاروباری سرگرمیاں ممنوع کر دی گئی تھی اور تمام قسم کی ٹریفک بھی بند تھی ، تاہم اب لوگوں کو اس حوالے سے ریلیف مل گیا ہے۔ خلیجی سلطنت عمان میں کورونا کا زور ٹوٹنے کے بعد مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دیدی گئی ، ایسے افراد کو مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے جو کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوا چکے ہیں ، مساجد اور ان کی انیکسیز میں 50 فیصد گنجائش کے ساتھ شہریوں کو آنے کی اجازت ہوگی ، مساجد میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی پابندی پر عمل کرنا ہوگا اس کے علاوہ نمازیوں کو اپنا جائے نماز ساتھ لانا ہوگا اور ماسک بھی پہننا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
-
بھارت ،پولیس نے اترپردیش میں مسلمانوں کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کے لئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
فحش فلموں کی اداکارہ کا ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلق کا اعتراف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.