پی آئی اے کی مشہد ایران کیلئے پروازوں کا آغاز ہوگیا

پی آئی اے زائرین کو مقدس مقامات تک پہنچانے کے مذہبی فریضہ میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے، سی ای او ارشد ملک

جمعرات 30 دسمبر 2021 15:06

پی آئی اے کی مشہد ایران کیلئے پروازوں کا آغاز ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 دسمبر2021ء) پی آئی اے کی مشہد ایران کیلئے پروازوں کا آغاز ہوگیا۔ جمعرات کو پی آئی اے نے پانچ سال کے وقفے کے بعد مشہد کے لئے پروازیں شروع کر دیں ،پہلی پرواز پی کے 119 کے ذریعے 165 مسافر لاہور سے مشہد روانہ ہوئے،مشہد کی پروازیں پہلے سے شروع کی گئی نجف ، بغداد اور دمشق کی پروازوں کے سلسلے کی کڑی ہیں۔

(جاری ہے)

مشہد کی پرواز کے ساتھ زائرین کی تمام مقدس مقامات کی رسائی ممکن ہوگئی ۔ سی ای او پی آئی اے نے بتایاکہ مشہد کی پروازیں زائرین کی سہولت کے لئے چلائی جارہی ہیں۔ سی ای او پی آئی اے کے مطابق مشہد کے کئے براہ راست پروازیں زائرین کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ سی ای او ارشد ملک کے مطابق پی آئی اے زائرین کو مقدس مقامات تک پہنچانے کے مذہبی فریضہ میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے،ان پروازوں سے زائرین کو براہ راست اور آسان سفر کی سہولت میسر آگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :