خیبرپختونخوا ،گزشتہ سال ٹریفک کے 32 ہزار حادثات‘ 5 ہزار آتشزدگی ،677 پانی میں ڈوبنے کے واقعات رپورٹ ہوئے

ہفتہ 1 جنوری 2022 16:23

خیبرپختونخوا ،گزشتہ سال ٹریفک کے 32 ہزار حادثات‘ 5 ہزار آتشزدگی ،677 ..
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2022ء) صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ سال کے دوران ٹریفک کے 32 ہزار حادثات‘ 5 ہزار آتشزدگی اور677 پانی میں ڈوبنے کے واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ ان واقعات میں 5 ہزار افراد موت کی وادی میں چلے گئے۔یہ اعدادوشمارگزشتہ سال کے اختتام اور نئے سال کے آغاز پرہفتہ کے روز صوبہ خیبرپختونخوا میں قائم ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو1122 ) نے گزشتہ سال 2021 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ میں جاری کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں قائم ریسکیو1122 کے امدادی مراکز نے پچھلے سال ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد ہنگامی حالات میں اپنی خدمات فراہم کیں جن میں ایک لاکھ 41 ہزار سے زائد میڈیکل‘ 32 ہزار ٹریفک حادثات‘5 ہزار آتشزدگی ‘677 پانی میں ڈوبنے ‘ 3240 کے لگ بھگ جرائم اور 133 کے قریب مختلف نوعیت کے گیس و سلنڈر دھماکے کے واقعات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ریسکیو امدادی ادارے نے کم و بیش 2 لاکھ زخمیوں اور مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں پہنچایا جن میں 5 ہزار سے زائد افراد موت کی وادی میں چلے گئے۔

امدادی ادارے ریسکیو1122نی60 ہزار سے زائد شدید زخمیوں اور مریضوں کو بہتر علاج معالجے کے لئے اندرون ضلع اور بیرون ضلع مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا۔ اپنے پیغمام میں دائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی منظوری سے ریسکیو کا دائرہ صوبہ کی33اضلاع تک پھیلادیا گیا ہے جبکہ ریسکیو مراکز کی تعداد96ہوگئی ہے۔ڈاکٹر خطیر احمد کے مزید بتایا کہ رواں سال تمام ضم شدہ اضلاع اور سابقہ ای آرز میں سہولیات شروع کی گئیں جہاں قبائلی عام کو ان کی دہلیز پر خدمات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ صوبہ کے سیاحتی مقامات پر بھی ریسکیو سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کو بھی ہرممکن سہولت دی جارہی ہے۔