سعودی عرب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، وارننگ جاری

ہفتہ 1 جنوری 2022 22:54

سعودی عرب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، وارننگ جاری
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2022ء) سعودی عرب کے علاقے تبوک کے پہاڑی سلسلے پہ برف باری نے موسم سہانا کردیا ہے جبکہ بعض علاقوں میں طوفانی بارشوں کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے علاقے تبوک کے پہاڑی سلسلے پہ برف باری کے باعث سفید چادر اوڑھ لی ہے۔سعودی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکی افراد برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے تبوک پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

برف باری کے باعث سعودی عرب کے متعدد علاقوں میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔دوسری جانب جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے پیر تک خراب موسم کی وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔یہ وارننگ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کی جانب سے شمالی علاقے تبوک کے پہاڑی سلسلے پہ مزید برف باری کے ساتھ مملکت کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے بعد جاری کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :