راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی جنگی طیاروں کی حماس کے ٹھکانوں پر بمباری

مزاحمت کاروں کی طیارہ شکن توپوں نے غزہ کی پٹی پرجنگی طیاروں پر فائرنگ کی،فلسطینی مقامی ذرائع

اتوار 2 جنوری 2022 12:20

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2022ء) اسرائیلی ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مغرب میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے القادسیہ مرکز پربمباری کی ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں حماس سے وابستہ قادسیہ سائٹ کو تقریبا 12 میزائلوں سے نشانہ بنایا۔کہ اسرائیلی جنگی طیارے وقفے وقفے سے غزہ کی پٹی میں بعض اہداف پر بمباری کرتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلسطینی مقامی ذرائع نے بتایا کہ مزاحمت کاروں کی طیارہ شکن توپوں نے غزہ کی پٹی پرجنگی طیاروں پر فائرنگ کی۔اسرائیلی ٹیلی ویژن نے اطلاع دی کہ فضائیہ نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مغرب میں فلسطینی دھڑوں کے ایک مقام پر بمباری کی۔ فضائیہ نے تل ابیب کے ساحل پر راکٹ داغے جانے کے جواب میں غزہ کی پٹی میں اہداف پر بمباری کی۔اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک پریس بیان میں کہا کہ حال ہی میں جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے حماس کے راکٹ کمپلیکس کے متعدد اہداف پر بمباری کی اور ٹینکوں نے غزہ کی پٹی کی سرحدوں پر حماس کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :