کورونا کے پھیلاؤ میں دوبارہ تیزی‘ کویت نے آج سے نئی سفری پابندیاں لگا دیں
کویت کا سفر کرنے والے تمام افراد کو خلیجی ملک پہنچنے سے 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا‘ 9 جنوری سے ملک میں بند مقامات پر سماجی تقریبات بھی معطل کردی گئیں
ساجد علی منگل 4 جنوری 2022 10:45
(جاری ہے)
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ کویت میں کورونا کیسز کی تعداد میں ایک بار پھر سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جہاں 03 جنوری 2022ء کو کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 982 تک پہنچ چکی ہے اور ملک اب تک رپورٹ ہونے والے مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 19 ہزار 314 ہو چکی ہے۔
علاوہ ازیں عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر کویت نے اپنے شہریوں کو برطانیہ سمیت 3 ملک فوری چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ، کویتی سفارتخانوں نے ان ممالک میں موجود اپنے شہریوں کے لیے بیانات جاری کردیے ، کویتی حکومت کی جانب سے اپنے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر برطانیہ ، فرانس اور جرمنی سے نکل جائیں کیوں کہ مذکورہ تینوں ممالک میں اومی کرون وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس حوالے سے ان تینوں ممالک میں موجود کویت کے سفارتخانوں کی طرف سے الگ الگ بیانات جاری کیے گئے ہیں ، جن میں کویت کے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی شکل اومی کرون تیزی سے پھیل رہی ہے اور وائرس میں مبتلاء افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث ضروری ہے کہ کویتی شہری پہلی فرصت میں مذکورہ ممالک سے نکل جائیں ، اس ضمن میں مزید معلومات یا کسی بھی سوال کے جواب کے لیے مذکورہ ممالک میں کویتی سفارتخانوں سے رابطے کا کہا گیا ہے جہاں شہریوں کی سہولت کیلئے 24 گھنٹے عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.