فیصل آباد میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 کیس رپورٹ ہوئے،سی ای او ہیلتھ

جمعرات 6 جنوری 2022 14:21

فیصل آباد میں   24گھنٹوں کے دوران کورونا  وائرس کے 4   کیس رپورٹ ہوئے،سی ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 06 جنوری 2022ء) فیصل آباد میں  گزشتہ 24گھنٹوں میں 4نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ۔19سے جاں بحق افراد کی کل تعداد1055اور ایکٹو کیسز کی تعداد58 ہو گئی ہے نیزالائیڈہسپتال میں اس وقت کووڈ۔19کے17،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 4اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 2مریض داخل ہیں اسی طرح26کنفرم مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے سی ای او ڈاکٹر بلال احمد نے جمعرات کو اے پی پی کو بتایا کہ فیصل آباد کی تمام سرکاری اور پرائیویٹ لیبارٹریز میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران940افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے936افرادکے ٹیسٹ نیگیٹواور4 افراد کے ٹیسٹ پازیٹو آئے۔انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد میں اب تک کووڈ19سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی کل تعداد1055 اور ایکٹو کیسز کی تعداد58 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ اب تک کووڈ19کے25953مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت الائیڈ ہسپتال میں کووڈ19کے17، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں 4اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادفیصل آبادمیں 2مریض داخل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اس وقت کووڈ کے کنفرم26مریض گھروں پر آئسولیشن میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں کووڈکے مریضوں کیلئے مخصوص کئے گئے تینوں ہسپتالوں میں کل 321 بیڈز مختص ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمیں 119، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 52اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد فیصل آباد میں 150بیڈزکووڈکے سلسلہ میں مخصوص ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ الائیڈہسپتال میں 26 وینٹی لیٹرز سمیت شہر کے ڈی ایچ کیو اور غلام محمد آباد ہسپتالوں میں مجموعی طور پر47وینٹی لیٹرزموجود  ہیں جنہیں بوقت ضرورت زیر استعمال لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ الائیڈ،ڈی ایچ کیو و جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں کووڈ کے ممکنہ مریضوں کیلئے آکسیجن کی سہولت والے بیڈز وادویات وافرمقدار میں دستیاب ہیں تاہم پھر بھی احتیاطی تدابیرپرعمل درآمد ضروری ہے۔