اے این ایف نے پی آئی اے کی پرواز PK9753 میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ، ایک کلو سے زائد ہیروئن بر آمد

جمعہ 7 جنوری 2022 12:25

اے این ایف نے پی آئی اے کی پرواز PK9753 میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2022ء) اے این ایف راولپنڈی نے اسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروا ئی کرتے ہوئے پی آئی اے کی پرواز PK9753 میں منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ،ریاض جانیوالے سوات کے رہائشی مسافر تازہ خان سے ایک کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی ، برآمدشدہ منشیات ملزم نے اپنے سوٹ کیس میں چھپا رکھی تھی ،مسافر تازہ خان کو حراست میں لیکرایاین ایف تھانہ منتقل کردیا گیا ،اے این ایف آر ڈی میں مقدمہ در ج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔