عرب لیگ میں شام کی رکنیت معطل کرنا ظلم ہے،جبریل رجوب

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے شام کے دورے کی تیاری کی جا رہی ہے،پریس کانفرنس

منگل 11 جنوری 2022 13:51

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2022ء) فتح تحریک کی مرکزی کمیٹی کے سکریٹری جبریل رجب نے کہا ہے کہ عرب لیگ سے باہر شام کی موجودگی عربوں کے لیے باعث ذلت ہے، خاص طور پر چونکہ یہ عرب لیگ کی بانی ریاست ہے۔ اسے لازمی طور پر عرب لیگ سے باہر نہیں ہونا چاہیے۔ اس کی رکنیت بحال کی جانی چاہیے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے چام ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران رجوب نے اشارہ کیا کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے شام کے دورے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

وہ جلد ہی دمشق کا دورہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کا دمشق کا دورہ اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کا فلسطینی کاز کو ختم کرنے کے لیے اسرائیلی سازشوں کے جلو میں اہم پیش رفت ہے۔رجوب نے گزشتہ برسوں میں مشکل حالات سے گزرنے کے باوجود فلسطینی کاز کے تئیں اپنے مضبوط موقف کے لیے شامی عوام اور قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی غیر معمولی دیکھ بھال اور مہمان نوازی اور ان کے ساتھ شامی شہریوں کی طرح برتا کرنے پر شکریہ ادا کرنا چاہیئے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ مرحلہ فلسطینی کاز کی تاریخ کا سب سے مشکل مرحلہ ہے، جس کی وجہ فلسطین کو یہودیانے کی اسرائیلی کوششوں میں شدت، القدس کی تاریخی اسلامی اور عرب حیثیت کو ختم کرنے، تمام مقبوضہ علاقوں میں آباد کاری کی بے مثال مہم شروع کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :