پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے مارچ میں جشن بہاراں کے موقع پر فلورا فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ کرتے ہوئے اقدامات شروع کر دیئے

منگل 18 جنوری 2022 11:44

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے مارچ میں جشن بہاراں کے موقع پر فلورا فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ کرتے ہوئے اقدامات شروع کر دیئے گئے۔ جشن بہاراں 2022ء کے موقع پر فلورا فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ کرتے ہوئے انتظامی امور کے حوالہ سے ذمہ داریاں تقسیم کر دی گئیں۔ ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھاڑی سرگودھا رائے یاسر بھٹی کی زیر صدارت اجلاس کا فیسٹول کے انعقاد عمل میں لانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گے۔

اجلاس میں ڈی جی رائے یاسر بھٹی نے کہا کہ سرگودھا کے باسیوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کے مواقع فرایم کرنے کیلئے پی ایچ اے ہنگامی بنیادوں پر مصروف عمل ہے اور جشن بہاراں 2022ء کے موقع پر فلورا فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جہاں ہر عمر کے حامل مرد و ذن بالخصوص بچوں کیلئے تفریح کے بھرپور انتظامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر رائے عبدالحفیظ بھٹی نے فلورا فیسٹیول کے حوالہ سے بتایا کہ اس موقع پرمختلف ٹیبلوز، ورائٹی شو اور کلچرل شو سمیت دیگر صحت مندانہ تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جس سے اہل سرگودھا بھرپور محظوظ ہوں گے، اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن مخدوم فرخ حسنین نے بتایا کہ انتظامی امور کے حوالہ سے جملہ ذمہ داران کو بروقت فرائض کی ادائیگی کے حوالہ سے ہدایات جاری کر دی گئیں اور غفلت و کوتاہی کے مظاہرہ پر سخت ایکشن لیا جائے گا، ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری خالد گوندل نے فلورا فیسٹیول کے موقع پر پھولوں کی نمائش کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی، فلورا فیسٹیول کے حوالہ سے جاری اقدامات کے جائزہ کے بعد ڈی جی رائے یاسر بھٹی نے متعلقہ ذمہ داران کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے پروگرام کے باوقار انعقاد کیلئے بروقت اقدامات اور یومیہ بنیادوں پر رپورٹ کا حکم دے دیا۔