ایم ایل ون منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہے، ایوان منصوبے میں تیزی لانے کیلئے کردار ادا کرے ، اعظم سواتی

ریلویز کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں، ریلویز میں 230 نئی بوگیاں شامل کی گئی ہیں، سینٹ میں وقفہ سوالات

منگل 18 جنوری 2022 14:34

ایم ایل ون منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہے، ایوان منصوبے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) سینٹ کو بتایاگیا ہے کہ حکومت ایم ایل ون منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنے کے لئے کوشاں ہے، ایوان کو بھی اس منصوبے میں تیزی لانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

منگل کو سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر افنان اللہ خان کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی نے موجودہ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن اور حویلیاں کے قریب ڈرائی پورٹ کے قیام کی پی سی ون کی 6.806 ارب ڈالر کی لاگت سے منظوری دی ہے، پیکج ون کے قرضے کے لئے چین کی حکومت کو درخواست کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلویز کو منافع بخش ادارہ بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں، ریلویز میں 230 نئی بوگیاں شامل کی گئی ہیں، مزید بوگیاں شامل کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :