زارا نور عباس کا حمل ضائع نہیں ہوا تھا، شوہر اسد صدیقی
ْبیٹے اورنگزیب کی پیدائش ہوئی تھی مگر وہ جلد ہی انتقال کر گئے تھے اور بچے کی تدفین کی تھی
بدھ 19 جنوری 2022 12:47
(جاری ہے)
اسد صدیقی نے بتایا کہ زارا نور عباس کی خالہ بشریٰ انصاری نے بھی ان کا ساتھ دیا اور انہوں نے اس وقت امریکا سے اپنی بھانجی کے شوہر کو فون کرکے ان کا رشتہ اسد صدیقی کے ساتھ کرنے کی سفارش کی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ بشریٰ انصاری کی جانب سے سفارش کیے جانے کے بعد ہی زارا نور عباس کے والدین رشتے کے لیے رضامند ہوئے تھے۔انہوں نے اہلیہ کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے پیار کے جذبے اور دوسروں کا خیال رکھنے سے ان کے مداح ہوئے اور ان سے شادی کا ارادہ کیا۔ایک سوال کے جواب میں اسد صدیقی نے واضح کیا کہ پہلے بچے کی متوقع پیدائش کے وقت زارا نور عباس کا حمل ضائع نہیں ہوا تھا بلکہ بعض پیچیدگیوں کی وجہ سے 6 ماہ کے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے ہاں پہلے بیٹے اورنگزیب کی پیدائش ہوئی تھی مگر وہ جلد ہی انتقال کر گئے تھے اور انہوں نے زارا کے ساتھ مل کر بچے کی تدفین کی تھی۔انہوں نے اہلیہ کی بہادری کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ بچے کی پیدائش کے وقت خاتون نہ صرف جسمانی خدوخال کی تبدیلیوں کا سامنا کرتی ہے بلکہ وہ جذباتی طور پر بھی تبدیل ہوکر مشکلات برداشت کرتی ہے۔اسد صدیقی کا کہنا تھا کہ خدا نے ایسے ہی خاتون کا مرد سے اعلیٰ درجہ نہیں دیا، وہ نئی زندگی کو جنم دینے والی ہوتی ہے، اس لیے ان کی اہمیت اور درجہ زیادہ ہے۔اسد صدیقی اور زارا نور عباس نے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی خبریں ستمبر 2021 میں آئی تھیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
-
سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے، اداکارہ امر خان
-
2001 کی فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہے،پریتی زنٹا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.