کراچی،اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ کو نیپراکے سی ایس آر ایوارڈ سے نوازا گیا
جمعرات 20 جنوری 2022 00:52
(جاری ہے)
اینگروشراکت داری کے منفرد بزنس ماڈل پر یقین رکھتا ہے۔ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ فلاح و بہبود کے لیے ہماری کاوشوں کا اعتراف کیا گیا جو ہمارے پارٹنرز کی سپورٹ کے بغیر ناممکن تھا۔
سماجی بہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا رہتے ہوئے اینگرو پاورجن تھر لمیٹڈ، تھر فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر تعلیم کے فروغ، صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ تھر کے باشندوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے اور تکنیکی تربیت کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ تھر فاؤنڈیشن، اینگروپاورجن تھر لمیٹڈ اور دیگر شراکت داروں نے مل کر 27اسکول قائم کیے ہیں جہاں 4000 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں، 22 انجینئرز کو بین الاقوامی اسکالرشپ فراہم کرکے تربیت کے لیے چین بھجوایا گیا اور کمپنی میں ملازمتیں فراہم کی گئیں، 75 طلبہ کو مکمل اسکالرشپ کے ذریعے ایسوسی ایٹ انجینئرنگ ڈپلومہ کروایا گیا۔ اس کے علاوہ تھر کی زاعت سے جڑی کمیونٹیز کو ہنرمند بنانے کے لیے 1600مقامی افراد کو متعدد صنعتی اور تکنیکی ہنر سکھائے گئے ہیں۔ اینگرو پاور جن تھر لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر سید منظور حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پراجیکٹ کی ترقی کے حقیقی اسٹیک ہولڈر تھر کے عوام ہیں جن تک اس علاقے کی ترقی کے معاشی ثمرات پہنچنا ضروری ہیں۔ ہم نیپرا کی جانب سے ہماری سماجی بہبود کی سرگرمیوں کے اعتراف پر اتھارٹی کے ممنون ہیںمزید قومی خبریں
-
خریف سیزن میں یوریا کی فراہمی اولین ترجیح ہے، کاشتکاروں کے مفاد کا تحفظ ہماری حکومت کا ایجنڈا اور مشن ہے، رانا تنویر حسین
-
قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی کی مواصلاتی سٹیلائٹ پاک ایم ایم-1 کی کامیاب لانچ پر پوری قوم کو مبارکباد
-
سرگودھا پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار
-
مجھے نوجوانوں سے بڑی توقعات ہیں ، ملک کی خوشحالی میں ان کا بڑا کردار ہوگا، گورنرسندھ
-
ایرانی صدر شہید ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے بڑے لیڈر تھے، گورنر سندھ
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات
-
حکومت پنجاب کی طرف سےعوامی فلاح وبہبودکےلیےکیےجانےوالےاقدامات کےثمرات عوام تک پہنچانےاشدضروری ہیں،شیخ آفتاب احمد
-
گورنر سندھ کا گرومندر پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس، واقعہ کی رپورٹ طلب
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکی زیرصدارت انسداد منشیات سے متعلق اہم اجلاس کا انعقاد
-
گورنر سندھ نے گرومندر پر فائرنگ واقعہ کا نوٹس لے لیا
-
ایرانی صدر شہید ابراہیم رئیسی امت مسلمہ کے بڑے لیڈر تھے، گورنر سندھ
-
ایم کیو ایم پاکستان میں موجود تمام شہریوں کے مساوی حقوق کی سب سے بااثر آواز ہے ِسید مصطفی کمال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.