گھانا میں ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا، 17افراد ہلاک

حادثے میں درجنوں عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ،59افرادزخمی،اسپتال منتقل کر دیاگیا

جمعہ 21 جنوری 2022 22:51

آکرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) افریقی ملک گھانا میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس میں 17 افراد ہلاک اور 59 زخمی ہو گئے جبکہ متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گھانا میں دھماکا خیز مواد لے جانے والا ٹرک ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا کر دھماکے سے پھٹ گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے یہ بھی بتایا کہ حادثے میں درجنوں عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ۔