غیررجسٹرڈ ادویات کی فروخت کے خلاف موثر انداز میں کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا،ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ

منگل 25 جنوری 2022 17:11

غیررجسٹرڈ ادویات کی فروخت کے خلاف موثر انداز میں کریک ڈاؤن جاری رکھا ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) ڈپٹی کمشنرعمر جاوید نے کہا ہے کہ ضلع میں جعلی  اور غیررجسٹرڈ ادویات کی فروخت کے خلاف موثر انداز میں کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا،میڈیکل سٹور مالکان تمام قانونی تقاضے پورے کریں اور اپنا ریکارڈ قانون کے مطابق مرتب کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

مریضوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کے اس غیر قانونی فعل کا یکسر خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈکے خصوصی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرکاشف باجوہ سمیت دیگر کمیٹی کے اراکین بھی شریک تھے۔اجلاس کے دوران ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیاگیااور مجموعی طور پر 17کیسزضلع بھرسے قانونی کارروائی کیلئے پیش کئے گئے جبکہ سیل کئے گئے میڈیکل سٹوزمالکان وعطائی ڈاکٹروں کے موقف کی بھی سماعت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :