وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوابی میںزیر تعمیر پل ٹوٹنے کے واقعے کا سختی سے نوٹس لے لیا،رپورٹ طلب

جمعرات 27 جنوری 2022 21:47

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوابی میںزیر تعمیر پل ٹوٹنے کے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے مردان صوابی روڈ کو دورویہ کرنے کے منصوبے پر زیر تعمیر پل ٹوٹنے کے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے اس سلسلے میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو پل ٹوٹنے کے واقعے کی تمام پہلوئوں سے صاف و شفاف تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پل کی تعمیر میں مبینہ طور پر ناقص میٹریل کے استعمال کی انکوائری کی جائے ۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ منصوبے کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :