اسکردو میں آئس ہاکی چمپئن شپ سیاچن گلیشیئرنے جیت لی

جمعہ 28 جنوری 2022 22:08

اسکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) اسکردو میں آئس ہاکی چیمپئن شپ سیاچن گلیشیئر نے جیت لی۔اسکردو میں ہونے والی آئس ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل سیاچن گلیشیئر اور چھوغو لونگما گلیشیئرکی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں انتہائی سنسنی خیز میچ کے بعد سیاچن گلیشیئرکی ٹیم نے فائنل مقابلہ اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

ایونٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہاتھوں میں مشعلیں اٴْٹھا کر رنگ میں فاتحانہ اسکیٹنگ بھی کی۔

گلگت کی 4 سالہ بچی نے اسکیٹنگ میں سلور میڈل لے لیااس موقع پر بلتستان کا روایتی تہوار ’جشن مے فنگ‘ بھی منایا گیا اور شائقین خون جما دینے والی سردی میں اپنی ٹیموں کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔تقریب میں کینیڈین ہائی کمشنر، صوبائی وزرا اور عسکری حکام نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :