جنسی سیکنڈل ،شہزادہ اینڈریوکا امریکی خاتون سے مالی معاہدہ متوقع

شہزادہ انڈریو کوشش کریں گے کہ ورجینیا رابرٹس کے ساتھ کوئی مالی معاہدہ کرلیں،عالمی میڈیا

جمعہ 28 جنوری 2022 23:49

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) برطانوی شہزادہ اینڈریو کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ ورجینیا رابرٹس کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیس میں مالی معاہدہ کرکے عدالت کے باہر ہی نمٹانے کی کوشش کریں گے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، قانونی ماہرین کی طرف سے وارننگ ملنے کے بعد اب شہزادہ انڈریو کوشش کریں گے کہ ورجینیا رابرٹس کے ساتھ کوئی مالی معاہدہ کرلیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بھی شہزادہ اینڈریو کی ورجینیا رابرٹس کے ساتھ ہونے والی ایک ڈیل کے بارے میں کچھ تفصیلات سامنے آئی تھیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز شہزادہ اینڈریو نے امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس کی جانب سے لگائے گئے جنسی زیادتی کے الزامات کی باضابطہ طور پر تردید کردی ۔واضح رہے کہ ورجینیا رابرٹس نے الزام لگایا کہ شہزادہ اینڈریو نے 2001 میں تین جگہوں، لندن، نیویارک، اور یو ایس ورجن آئلز میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :