جمیکا میں ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی آمد سے قبل احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین شاہی خاندان سے غلامی کے لیے معافی مانگنے اور معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے

بدھ 23 مارچ 2022 17:33

کنگسٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2022ء) ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی آمد سے قبل جمیکا کے دارالحکومت کنگسٹن میں برطانوی شاہی خاندان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ اس احتجاج کا اہتمام جمیکا کی وکالت کرنے والے غیر جانبدار افراد اور تنظیموں کی جانب سے مل کر کیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ احتجاج میں شامل مظاہرین نے شاہی خاندان سے غلامی کی تلافی کرنے اور مظالم کا شکار ہونے والے لوگوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ۔اس کے علاوہ سینٹ اینڈریو میں برطانوی ہائی کمیشن کے سامنے بھی جمیکا کے عوام کی بڑی تعداد نے جمع ہوکر ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج کے شاہی دورے کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین شاہی خاندان سے غلامی کے لیے معافی مانگنے اور معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :