وِل اسمتھ نے جذباتی ہو کر معافی مانگ لی

پیر 28 مارچ 2022 17:14

وِل اسمتھ نے جذباتی ہو کر معافی مانگ لی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2022ء) امریکی اداکار وِل اسمتھ نے آسکر ایوارڈ 2022ء کی لائیو تقریب کے دوران بیوی کا مذاق اٴْڑانے پر امریکی کامیڈین کرس راک کو مکا مارنے پر معافی مانگ لی۔ایوارڈ جیتنے کے فوراً بعد اپنی جذباتی تقریر میں روتے ہوئے ول اسمتھ نے براہ راست کرس راک سے نہیں لیکن دل آزاری کا سبب بننے والوں سے معافی مانگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’میں اکیڈمی سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ میں اپنے تمام ساتھی نامزد امیدواروں سے معذرت چاہتا ہوں، یہ ایک خوبصورت لمحہ ہے اور میں ایوارڈ جیتنے کی خوشی کے مارے رو رہا ہوں۔‘ وِ اسمتھ نے کہا کہ ’میں ایوارڈ جیتنے کے بعد پاگل باپ کی طرح لگ رہا ہوں، جیسا کہ کہا جاتا ہیکہ محبت آپ کو دیوانہ بنا دے گی اور مجھے اپنے فن سے بے پناہ محبت ہے۔‘اداکار نے کہا کہ ’ہم ایک ایسے پیشے سے وابستہ ہیں جہاں لوگ آپ کو بٴْرا بھلے کہیں گے اور پھر آپ کو ایسا دکھاوا کرنا پڑے گا جیسے سب ٹھیک ہے‘۔

متعلقہ عنوان :