سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت اجلاس
ڈپٹی کمشنرصبااصغرنے وفاقی وزیر کو ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کی جانب سے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی
پیر 16 مئی 2022 21:22
(جاری ہے)
خصوصی اجلاس میں سپورٹس ،ہیلتھ ایجوکیشن، ایری گیشن، ہائی ویز لوکل گور ڈیپارٹمنٹ سمیت تمام تر محکمہ جات کی جاری شدہ سکیموں کے ساتھ ساتھ نئی اسکیمیں ڈسکس کی گئی۔وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے ضلع میں جاری شدہ سکیموں کو بروقت مکمل کرنے کے لئے ان اسکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کرکے سکیموں کو بھر وقت مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تاکہ عوامی فلاح و بہبود کے ان پراجیکٹس کی بروقت تکمیل سے عوامی طور پر سہولیات آئیں گی۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرل نارووال کی مسجد کی سکیم کو مکمل کرنے کے لئے تمام تر مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اس مسجد کی بنیادیں مکمل ہو چکی ہوئی ہیں اس کی سکیم فو ری مکمل کرنے کی بابت ایکسین بلڈنگ کو احکامات جاری کیے گئے۔نارووال شہر کی سیوریج سکیم جلد شروع کرکے کے جلد از جلدمکمل کرنے پر زور دیا اس موقع پر متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو شہر کے تمام تر ڈرینز کو مکمل طور پر صاف کریں تاکہ آنے والے دنوں میں بارشوں کے دوران کسی بھی قسم کی مشکلات سے شہریوں کو بچایا جا سکے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر نارووال کو 300بیڈز سے 500 بیڈز تک اپ گریڈ کرنے اور نارووال نرسنگ سکول کو نرسنگ کالج تک اپ گریڈ کرنے کی سکیموں کو ڈسکس کیا گیا۔وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے نارووال میڈیکل کالج کو جلد از جلد شروع کرنے کی فیزبیلٹی رپورٹ ہنگامی بنیادوں پر تیار کرکے جلد از جلد جمع کروانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے۔ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مختلف کالجز کے اندر بی ایس کلاسز کے آغاز کے لئے بی ایس بلاکس کی سکیمیوں کے ساتھ ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر کالج نارووال کو قلعہ احمد آباد قصبے کے لئے گورنمنٹ ڈگری کالج کی سکیم سبمٹ کروانے کا کہا گیا۔محکمہ ہائی ویز کو2017-2018 کی سیاسی بنیادوں پر ان فنڈڈ کی گئی سکیموں کو ہر صورت سال 2022 کے آخر تک مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.