موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 7.43 فیصدکی نموریکارڈ

منگل 17 مئی 2022 13:48

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں  7.43 فیصدکی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) ملک میں موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.43 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اپریل 2022 تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمداپر1.810 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.43 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 1.684 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اپریل کے مہینہ میں موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر43.56 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، اپریل 2022 میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 213.89 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اپریل میں 148.99 ملین ڈالرتھا۔

متعلقہ عنوان :