چکوال، بھانجے کی طرف ممانی کیساتھ زیادتی کی کوشش ، ملزم کیخلاف مقدمہ درج

بدھ 18 مئی 2022 21:13

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) اوڈھروال چکوڑہ روڈ تھانہ صدر میں بھانجے کی طرف ممانی کیساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ صوفیہ سلطانہ زوجہ ناصر عباس ساکن چکوڑہ نے پولیس کو بتایا کہ میرے خاوند نے دو شادیاں کررکھی ہیں ، میرے خاوند ناصر عباس نے ٹانگ کا آپریشن کروایا اور اسی روز مسمی ارسلان عر ف شانی ولدخالد محمود ساکن مخدوم پور شریف مرید جو کہ میرے خاوند کا بھانجا ہے بھی ساتھ تھا، بعد ازاںآپریشن میرے کو خاوند ارسلان دوسری بیوی کے پاس چھوڑ آیا، اسی رات کو ارسلان ڈھکو روڈ پر میرے گھر آیا اور دروازے پر دستک دی اور بتایا کہ ماموں ناصر نے چادر لینے بھیجا ہے، میںنے دروازہ کھولا تو ارسلان گھر کے اندر آگیا، گھر میں داخل ہوتے ہی اس نے دروازہ بند کردیا اور گرائنڈر سے ماموں ناصر کے کمرے کا تالا توڑ کر اندر چلاگیا اور اندر سے 70ہزار اروپے کی رقم نکال لی اور مجھے بازو سے پکڑ کرکھا مجھے زیادتی کرنے دو ورنہ تم پر ستر ہزار روپے چوری کا الزام لگا دوں گا، کیونکہ میں گھر میں اکیلی تھی اس کیساتھ مزاحمت نہ کرسکتی تھی اس لیے میں نے اس سے کہا کہ تم گلی سے موٹرسائیکل ہٹا کر آئو محلے کے لوگ شک کریں گے۔

(جاری ہے)

جس پر ارسلان موٹرسائیکل ہٹانے گیا تو دروازہ بند کردیا اور اپنے خاوند ناصر عباس کو فون کر کے تمام معاملہ بتایا تو خاوند الٹا مجھ پر شک کرنے لگا۔ ارسلان نے اس کیساتھ زبردستی زیادتی کی کوشش کی ہے ۔ اے ایس آئی عبدالرحمن نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :