جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی انگلش اسکواڈ میں واپسی

بدھ 18 مئی 2022 22:40

جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی انگلش اسکواڈ میں واپسی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) انگلیںڈ نے نیوزی لیںڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا، جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی انگلش اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برینڈن میک کولم کے انگلینڈ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر ہونے کے بعد انگلش ٹیم میں تجزبہ کار جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ہیری بروک اور متیھیو پوٹس کو ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹسٹ سیریز میں بین اسٹوکس کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ بالنگ میں جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ کی جوڑی ایکشن میں نظر آئے گی، دونوں بالرز کی جوڑی نے انگلینڈ کے لیے 1 ہزار 177 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب انگلش ٹیم کو تین پلئیرز کی انجریز کا سامنا ہے جس میں ثاقب محمود، کرس ووکس اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے مابین سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہوگی۔انگلینڈ کا اسکواڈ میں کپتان بین اسٹوکس، جیمز اینڈرسن، اسٹورٹ براڈ، جونی بیرسٹو، جو روٹ، ہیری بروک، زیک کرولی، بین فوکس، جیک لیچ، ایلکس لیز، کریگ اوورٹن، میتھیو پوٹس اور اولی پوپ شامل ہیں۔یاد رہے کہ رواں سال فروری میں ایشز سیریز میں انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد کرس سلورووڈ نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پال کالنگ ووڈ کو نگراں کوچ کے طور مقرر کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :