گلگت، گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق

جمعرات 19 مئی 2022 15:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) گلگت کے علاقہ پڑی کے قریب گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

یہ گاڑی جگلوٹ سے گلگت آ رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث پڑی کے علاقے کے قریب کھائی میں جا گری ،گاڑی میں سوار پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے سیکرٹری نشر و اشاعت دلاور خان شدید زخمی ہو گئے جنہیں سٹی ہسپتال گلگت منتقل کیا گیا جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :