اعصام الحق قریشی اے ٹی پی لیون اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 20 مئی 2022 13:18

اعصام الحق قریشی اے ٹی پی لیون   اوپن ٹینس مینز ڈبلز  سیمی فائنل میں ..
لیون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے پارٹنر الیگزینڈرنیڈووایسوف اے ٹی پی لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے اے ٹی پی ایونٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں سینڈر گیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار کھلاڑی جوران ویلیگن پر مشتمل بیلجیئم کی جوڑی کو شکست دی۔

(جاری ہے)

اے ٹی پی لیون اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس میں جاری ہے۔ پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈرنیڈووایسوف نے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سینڈر گیلی اور ان کے ہم وطن جوڑی دار کھلاڑی جوران ویلیگن پر مشتمل بیلجیئم کی جوڑی کو شکست دے کر ٹاپ فوررائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈرنیڈووایسوف کی فتح کا سکور3-6 اور 6-7(4-7)تھا۔

متعلقہ عنوان :