قومی اسمبلی ، سرکاری اداروں میں قانونی طور مشاہیر کی تعیناتی عمل میں لائی جاتی ہے، مرتضیٰ جاوید عباسی

جمعہ 20 مئی 2022 13:23

قومی اسمبلی ، سرکاری اداروں میں قانونی طور مشاہیر کی تعیناتی عمل میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں قانونی طریقہ کار کے مطابق مشیروں کی تعیناتی عمل میں لائی جاتی ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران مولانا عبدالاکبر چترالی کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے ایوان کو بتایا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں بعض مقامات پر تین مشیر بھی موجود ہیں۔

(جاری ہے)

کئی اداروں میں مجوزہ طریقہ کار کے مطابق قانونی مشیروں کی تعیناتی عمل میں لائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس طرح اقدامات نہ کریں۔ متعلقہ تعلیم اور تجربہ کے بغیر کسی کو مقرر نہ کیا جائے۔ مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ یہ صورتحال دیگر وزارتوں میں بھی ہے۔ نااہل لوگوں کو قومی اداروں سے نکالا جائے۔ ایچ ای سی میں قابل اور باصلاحیت لوگوں کی تعیناتی عمل میں لانی چاہیے۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ سرکاری اداروں میں عارضی بنیادوں پر تقرریوں کا طریقہ کار موجود ہے۔