فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شرکت کی بھرپور امریکی حمایت

جمعہ 20 مئی 2022 15:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) امریکی صدر جوبائیڈن نے فن لینڈ اور سویڈن کی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں شرکت کی بھرپور حمایت کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اس بابت ترکی کے تمام تر تحفظات کو بھی یکسر رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں مکمل نیٹو میں شمولیت کی تمام تر شرطوں پر پورے اترتے ہیں۔ گزشتہ روز صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاس میں فن لینڈ اور سویڈن کے رہنماں سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ سویڈن اور فن لینڈ نے نیٹو کی رکنیت کے لیے مشترکہ درخواست دی ہے، تاہم ترکی کو اس پر تحفظات ہیں۔ نیٹو کی رکنیت کے لیے اس کے تمام تیس ارکان کی مشترکہ حمایت درکار ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :