احتساب عدالت ،سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین کے کیس کی سماعت 18جون تک ملتوی

جمعہ 20 مئی 2022 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) احتساب عدالت نے سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے ٹیپا مظہر حسین آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت 18جون تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دیگر گواہان کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔احتساب عدالت کے جج عزیز اللہ کلو نے کیس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سماعت پر ملزم مظہر حسین آصف ، ذیشان انجم، اور ملک شہباز کھوکھر پیش ہوئے عدالت نے مظہر حسین آصف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر رکھی ہیں فیصل بینک افسران آپریشنل مینجر ہاشم قمر اور رانا عاطف محمود بطور گواہ پیش ہوئے گواہان نے ملزمان کیخلاف شہادت قلمبند کرائی پراسیکیوٹر انتخاب عالم جوئیہ نے گواہان کو پیش کیا عدالت نے آئندہ سماعت پر عدالت نے دیگر گواہان کو طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :