تحصیل کونسل کی ملازمت پیشہ خواتین کے تحفظ کیلئے ہمیشہ سے کوشاں ہیں،مئیر حمایت اللہ مایار
منگل 24 مئی 2022 00:07
(جاری ہے)
سیمینار میں تحصیل مئیر حمایت اللہ مایار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آئی ار ایس پی کے پراجیکٹ کوآرڈینٹر عمران علی نے آئی آر ایس پی کے تعارف کیساتھ EWAM پراجیکٹ کے مقاصد اور نمایاں نکات پر روشنی ڈالی اور ضلع مردان میں پراجیکٹ کے تحت اب تک کی جانے والی سر گرمیوں پربحث کی۔
جبکہ خواتین ورکرز الائنس کی کنونیئر نصرت آرا نے خواتین ورکرز الائنس کے ذریعے مختلف ورک پلیسز میں کی گئی نگرانی سے سامنے آنے والے مسائل کا ذکر کیا اور خواتین ورکرز کو درپیش مسائل کے حل پر زور دیا۔ اپنے خطا ب میں کنونیئر نصرت آرا نے شرکا کوآگاہ کیا کہ پاکستان کی نصف سے زیادہ آبادی خواتین پر مشتمل ہے مگرخواتین کی اس آبادی کا کم و بیش 15فیصد رسمی اور غیر رسمی شعبوں میں برسرروزگار ہیں اس کی بنیادی وجہ لیبر قوانین پر عدم عملدرآمد اور انتظامی اصلاحات کے نفاذ کا فقدان ہیجس کی وجہ سے ان شعبوں میں کام کرنے والی خواتین کام کرنے کی جگہوں(ورک پلیسیز) پر نا مناسب سہولیات اور رویوں کا شکار ہیں۔ خواتین ورک پلیس کے حالات کار اور ملازمتی حقوق کے ضمن میں در پیش مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے ضلع کی سطح پر بننے والی ویمن ورکرز الائنس اپنی حالیہ مانیٹرنگ رپورٹس کی روشنی میں لیبرقوانین پرمکمل عملدرآمد کویقینی بنانے اور انتظامی ڈھانچے میں مطلوبہ اصلاحات کے نفاز کیلیے اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ ویمن ورکرز الاینس ضلعی کنونشن کے ذریعے لیبر ڈیپا رٹمنٹ سے ا ن مجوزہ نکات پر لیبر قوانین کی روشنی میں مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلیے پرزورمطالبہ بھی کیا اور ساتھ ساتھ تمام منتخب ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی سے بھی درخواست کی گئی کہ ان نکات پرلیبرڈیپارٹمنٹ کے ذریعے من وعن عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے اپنا قانونی اور آیئنی کردارادا کریں۔سیمینار سے خطاب کرتے تحصیل مئیر حمایت اللہ مایار نے کہا کہ تحصیل کونسل ملازمت پیشہ خواتین کے تحفظ کیلئے وہ ہمیشہ سے کوشاں ہیں اور خواتین ورک پلیس کے حالات کار اور ملازمتی حقوق کے ضمن میں در پیش مسائل کو حل کرنے کیلئے تما م وسائل بروئیکار لائے گے۔ انہوں نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو تاکید کی کہ خواتین ورکرز کے تمام قانونی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامت اٹھائے جائیں۔ انہوں نے ویمن ورکرز الائینس کی سرگرمیوں کو سراہا اور انکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شعبے میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تاہم مسائل کے دیرپا حل کیلئے ضروری ہے کہ عوام بھی اپنا کردار ادا کریں اور کسی بھی ادارے کو درپیش مسائل اس میںہونے والی خلاف ورزی کی نشاندہی کریںتاکہ حکومت اس کا پروقت تدارک کر سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مالی سال 22اور23میں 100ارب کا ٹیکس جمع کرایا،میجر جنرل احمد شریف
-
سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج محفوظ خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہی: خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا میٹراورسولرسسٹم شیئرنگ کرکے چلانے پر صارف کو نوٹس جاری
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات، دوطرفہ امور اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
راجہ پرویزاشرف کا جیالے رزاق جھرنا کی 40 ویں برسی پر پیغام
-
بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی استعدادکار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، خواجہ سلمان رفیق
-
آئی سی سی آئی کے وفد کی نامزد گورنرپنجاب سردارسلیم حیدر سے ملاقات
-
قوم کے شہیدوں کی تضحیک کرنے والوں سے کوئی بات چیت نہیں کرے گا،
-
خواجہ سلمان رفیق اورعمران نذیرکی زیرصدارت پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی میں اجلاس
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا وزیر اعلیٰ ہائوس پہنچے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خیر مقدم کیا
-
رانا ثناء اللہ کے داماد رانا احمد شہریاریوتھ ونگ پنجاب کا قائمقام صدر نامزد
-
پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ طلباء و طالبات کو کمپیوٹرسائنس کی کتب تاحال فراہم نہیں کرسکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.