پاکستان یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سید نوید قمر

پیر 23 مئی 2022 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) وفاقی وزیر برائے تجارت وسرمایہ کاری سید نوید قمرنے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے یہ بات یورپی پارلیمنٹ برسلز میں پاکستانی میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سید نوید قمر 22سے 23مئی تک بیلجیم کے 2روہ سرکاری دورے پر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات باہمی طورپر فائدہ مند ہیں۔یورپی یونین پاکستان کی برآمدات کی سب سے بڑی منزل ہے اور دونوں اطراف بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات سے فائدہ اُٹھا رہے ہیں۔وزیر تجارت سید نوید قمرنے مزید کہا کہ جی ایس پی پلس سکیم میں شمولیت کے بعد سے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی حجم میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر تجارت اپنے دورے کے دوران دیگر یورپی ممالک کا دورہ بھی کریں گے۔