میانمار کے ساحل پر روہنگیا مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی،14افرادہلاک

کشی پر90 افراد سوار تھے، 20کوبچالیاگیا، درجنوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،غیرملکی میڈیا

منگل 24 مئی 2022 12:56

میانمار کے ساحل پر روہنگیا مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی،14افرادہلاک
ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) میانمار کے ساحل کے پاس روہنگیا مہاجرین کی ایک کشتی ڈوب گئی ہے۔ کشتی پر تقریبا نوے افراد سوار تھے، جن میں سے درجنوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے،اب تک چودہ افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ پچاس اب بھی لاپتہ ہیں جبکہ 20کو بچالیاگیا،جن میں سے درجنوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

میانمار کے آئییاروادی خطے میں امریکی حکام نے بیس افراد کو بچا لیا، غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق اطلاع ہے کہ کشتی ڈوبنے کا یہ واقعہ گزشتہ اختتام ہفتہ پر پیش آیا۔ کشتی پر تقریبا نوے افراد سوار تھے، جن میں سے درجنوں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میانمار کے آئییاروادی خطے میں امریکی حکام نے بیس افراد کو بچا لیا، جنہوں نے بتایا کہ مذکورہ کشتی انیس مئی کو ریاست راکھین سے روانہ ہونے کے کچھ دنوں بعد ڈوبی تھی۔ اب تک چودہ افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ پچاس اب بھی لاپتہ ہیں۔ میانمار میں اب بھی چھ لاکھ روہنگیا آباد ہیں۔

متعلقہ عنوان :