انفارمیشن براڈکاسٹنگ ڈویژن کے لئے 69کروڑ 98 لاکھ روپےجاری

منگل 24 مئی 2022 13:20

انفارمیشن براڈکاسٹنگ ڈویژن کے لئے 69کروڑ  98 لاکھ روپےجاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں انفارمیشن براڈکاسٹنگ ڈویژن کے لئے مجموعی طور پر اب تک 69کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران ایک کھرب ایک ارب 89کروڑ روپےسے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔