گندم خریداری مہم ، محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن نے مجموعی طور پر 578488.233میٹرک ٹن گندم خرید لی،ڈی ڈی فوڈ

منگل 24 مئی 2022 16:58

گندم خریداری مہم ، محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویژن نے مجموعی طور پر 578488.233میٹرک ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) گندم کی خریداری مہم کے دوران محکمہ خوراک فیصل آباد ڈویڑن نے اب تک مجموعی طور پر 578488.233میٹرک ٹن گندم خرید لی ہے جبکہ اضافی ہدف کے تحت مزید گندم کی خرید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ فیصل آباد شاہد محمود کھوکھر نے بتایاکہ اس سال ڈویڑن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ چنیوٹ میں مجموعی طور پر 633954 ایم ٹی بیگ بار دانہ 17337کسانوں میں تقسیم کر کے 578488.233 میٹرک ٹن گندم خرید لی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ ضلع فیصل آباد میں 11خریداری مراکز قائم کر کے 111575.400میٹرک ٹن گندم خرید کی گئی،اسی طرح ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 7خریداری مراکز کے ذریعے کسانوں سی.433 126589 میٹرک ٹن جبکہ ضلع جھنگ میں 17خریداری مراکز سے 283736.600میٹرک ٹن اور ضلع چنیوٹ میں 5خریداری مراکز کے ذریعے ضلع بھر سے 56586.800میٹرک ٹن گندم خرید کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ اس سال ڈویڑن کے چاروں اضلاع میں مجموعی طور پر 40خریداری مراکز کے ذریعے 578488.233میٹرک ٹن گندم خرید لی گئی ہے۔