لمپی سکن گانٹھ والی جلد کی بیماری سے متاثرہ جانوروں کا علاج شروع ہوگیا ہے،محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ

ہفتہ 28 مئی 2022 15:30

باجوڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ نے کہا ہے کہ لمپی سکن گانٹھ والی جلد کی بیماری سے متاثرہ جانوروں کا علاج شروع ہوگیا ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ باجوڑ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا الدین نے کہا ہے کہ قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند گائوں برخلوزو میں گانٹھ والی جلد کی بیماری کے کچھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک قبائلی ضلع باجوڑمیں 8 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تمام سرکل افسران اور اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں کے دائرہ اختیار میں جلد کی بیماری کے کیسز رپورٹ کریں۔متاثرہ جانوروں میں اب تک 4 جانور صحت یاب ہوئے ہیں۔ ویکسی نیشن کے ذریعے بیماری کے پھیلائو کو کنٹرول کیا گیا ہے جبکہ موبائل ویٹرنری ٹیمیں 100 فیصد خطرے سے دوچار جانوروں کو ویکسین کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

گانٹھ والی جلد کی بیماری کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے فیلڈ سٹاف کے ذریعے بڑے پیمانے پر آگاہی مہمکا انعقاد کیا گیا ہے اورمخصوص علاقے کے عوام الناس سے درخواست کی گئی ہے کہ بیمار جانوروں کو صحت مند جانوروں سے الگ کرنا کریں۔ مویشیوں اور ان کے باڑوں میں مکھیوں،مچھروں اور چیچڑیوں کے خاتمے کے سپرے کا استعمال کریں۔ اور موثر حفاظتی اقدام کے طور پر بروقت حفاظتی ٹیکہ جات لگوائیں۔\378

متعلقہ عنوان :