زراعت کو اس وقت کم پیداواریت ،موسمیاتی تغیرات ،روایتی طریقہ کاشت اورپانی کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے، ڈاکٹراقرار احمد خاں

ہفتہ 28 مئی 2022 22:30

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹراقرار احمد خاں نے کہا ہے کہ زراعت کو اس وقت کم پیداواریت ،موسمیاتی تغیرات ،روایتی طریقہ کاشت اورپانی کی کمی جیسے مسائل کا سامنا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے میسر تحقیقات کو کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے کے نظام میں وسعت لائی جائے ، ترقی کا راز معیاری تعلیم اور ہنر مند افرادی قوت میں مضمر ہے زرعی یونیورسٹی طلبہ کی استعداد کار بڑھانے اور بین الاقوامی معیار کے مطابق تعلیم و تحقیق کی فراہمی کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ مستقبل کے معمار عہد حاضر کے چیلنجز سے نبرد آزما ہو سکیںانہوں نے ان خیالات کا اظہار اکیڈمک کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیپارٹمنٹس اور فیکلٹیزکی تشکیل نو کا عمل جاری ہے جس سے طلبا کو بہترین سہولیات معیاری تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبا کی خداداد صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے تمام ممکنہ کاوشیں عمل میں لائیں تاکہ وہ باشعور شہری بن کر ملکی ترقی میں بھر پور حصہ ڈال سکیں۔اکیڈمک کونسل نے نئے ڈگری پروگرام بشمول ایم ایس ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی،ایم ایس فوڈ ٹیکنالوجی ایوننگ ،ایم ایس ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائٹیٹکس ایوننگ اور چائنہ کی گوئیزویونیورسٹی کے ساتھ پلانٹ پروڈکشن میں دو طرفہ ڈگری پروگرام سمیت دیگر پروگرامز کے اجرا کی بھی منظوری دی ہے۔ رجسٹرار طارق گل نے ایجنڈا پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :