سعودی عرب کا انسانی تاریخ کی سب سے بڑی عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ

عمارت 500 میٹر بلند ہوگی جبکہ چوڑائی کے لحاظ سے وہ کئی میل پر پھیلی ہوئی ہوگی

جمعرات 2 جون 2022 21:00

سعودی عرب کا انسانی تاریخ کی سب سے بڑی عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2022ء) سعودی عرب نے دنیا کی سب سے بڑی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اس کے 500 ارب ڈالرز کے منصوبے 'نیوم' کا حصہ ہوگی۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق یہ عمارت 500 میٹر بلند ہوگی جبکہ چوڑائی کے لحاظ سے وہ کئی میل پر پھیلی ہوئی ہوگی۔

(جاری ہے)

یہ بنیادی طور پر 2 بلند و بالا عمارات پر مشتمل منصوبہ ہے جس میں رہائشی سہولیات کے ساتھ ساتھ ریٹیل مراکز اور دفاتر موجود ہوں گے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس حوالے سے ڈیزائنرز کو ایک پروٹوٹائپ عمارت پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو یہ عمارت دنیا کی سب سے بڑی عمارت ہوگی اور فیکٹریوں یا مالز کو پیچھے چھوڑ دے گی۔

متعلقہ عنوان :