وہاڑی ،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ کا اجلاس منعقد
پیر 13 جون 2022 20:01
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہاکہ دریائے ستلج، ٹھینگی نہر اور دیگربڑی نہروں میں نہانے پر پابندی ہو گی کیونکہ اس سے حادثات رونما ہوتے ہیں اور انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کہ وہ اپنی تحصیلوں میں موجود کنوؤں کے اعداد و شمار اکٹھے کرے اور نمبرداروں کے ذریعے کنوؤں کے مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ کنوؤں کے گرد چار دیواری کروائیں تاکہ انسانوں اور جانوروں کے کنوؤں میں گرنے کے حادثات کور وکا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ متوقع بارشوں کے پیش نظر میونسپل کمیٹیز اپنی ڈی واٹرنگ سیٹ اور دیگر مشینری و آلات کو فنگشنل رکھیں تاکہ بارشوں کی وجہ سے جمع ہونے والے پانی کی فوری نکاسی کے انتظامات ہو سکیں اگر کسی میونسپل کمیٹی کے پاس ڈی واٹرنگ سیٹ کم ہوں تو وہ فوری طور پر نئے ڈی واٹرنگ سیٹ خریدے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122انجینئر دانش خلیل نے متوقع سیلاب اور بارشوں کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں اے ڈی سی ریونیو محمد کاشف ڈوگر، اے سی وہاڑی سید وسیم حسن، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی انجینئر دانش خلیل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈی ای او ایلیمنٹری ایجو کیشن محمد اسلم سنپال، سی او میونسپل کمیٹی بوریوالا اکرم واہلہ، ایم او میونسپل کمیٹی وہاڑی شعیب اقبال، سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم اور دیگر افسران موجود تھے۔ \378مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.