دورہ سری لنکاکی تیاریوں کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ (کل)سے سات روزہ تربیتی کیمپ میں شرکت کریگا

ہفتہ 25 جون 2022 23:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2022ء) دورہ سری لنکاکی تیاریوں کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ (کل)اتوار سے سات روزہ تربیتی کیمپ میں شرکت کریگااس دوران قومی اسکواڈ 26 جون سے یکم جولائی تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گا۔مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم 27 جون کو تربیتی کیمپ جوائن کریں گے۔ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف نائب کپتان محمد رضوان، اظہر علی اور شان مسعود تربیتی کیمپ میں شرکت نہیں کریں گی. یہ تمام کھلاڑی سری لنکا روانگی سے قبل قومی اسکواڈ کو لاہور میں جوائن کریں گے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق (آج)اتوارکی صبح 10 سے دوپہر 2 بجے تک: قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن ہوگا ،اس روز لیگ اسپنر یاسر شاہ میڈیا ٹاک کریں گے۔پیر کی صبح 9 سے شام 6 بجے تک پہلا دو روزہ وارم اپ میچ کھیلا جائیگا ،28جون کو صبح 9 سے شام 6 بجے تک بھی پہلا دو روزہ وارم اپ میچ کھیلا جائیگا ،اس روز اوپنر عبداللہ شفیق میڈیا ٹاک کریں گے۔29 جون کو آرام کا دن ہے ۔30 جون کو صبح 9 سے شام 6 بجے تک دوسرا دو روزہ وارم اپ میچ کھیلا جائیگا ۔یکم جولائی کو صبح 9 سے سہ پہر 4 بجے تک دوسرا دو روزہ وارم اپ میچ کھیلا جائیگا ،اس روز ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق میڈیا ٹاک کریں گے۔

متعلقہ عنوان :