ث*لاہور،رائیونڈ روڈ، امجد گھاٹی اور کرول گھاٹی میں 4 فیکٹریاں سربمہر

پیر 27 جون 2022 23:50

tلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2022ء) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان اور سیکرٹری ماحولیات نعیم رووف کی ہدایات پر سکواڈ نے کاروائیاں کرتے ہوئے رائیونڈ روڈ، امجد گھاٹی اور کرول گھاٹی میں 4 فیکٹریاں سربمہر کر دیں۔ ڈی او ماحولیات لاہور علی اعجاز نے کہا کہ خصوصی سکواڈ نے رائیونڈ روڈ اور رنگ روڈ کے قریب کاروائیاں کیں۔

(جاری ہے)

علی اعجاز نے کہا کہ شمیم ٹیکسٹائل مل پرائیویٹ لمیٹڈ رائے ونڈ روڈ کو ایمیشن کنٹرول میکانزم فعال نہ ہونے پر سیل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فیکٹریوں میں گھٹیا فیول کے استعمال اور ایمشن کنٹرول میکانزم نہ ہونے پر کاروائی کی گئیں۔ڈی او ماحولیات لاہور نے کہا کہ اشتیاق /احسن سٹیل فرنس یونٹ، ملک آصف ٹائر ایکسٹریکٹنگ یونٹ کو سربمہر کیا گیا جبکہ امجد گھاٹی میں عاشق خان ٹائر وائر ایکسٹریکٹنگ یونٹ بھی سیل کیا گیا

متعلقہ عنوان :