پاکستان ہاکی کا سب سے بڑا مسئلہ فنڈز کا ہے،آصف باجوہ

قومی ٹیم کی پرفارمنس میں جو بہتری دکھائی دے رہی ہے فیڈریشن کی محنت کی وجہ سے ہے،سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن

بدھ 29 جون 2022 00:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2022ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے قومی ٹیم.منیجر اولمپیئن خواجہ جنید اور پی ایچ ایف ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن میجر (ر) جاوید منج کے ہمراہ میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہاکی کا سب سے بڑا مسئلہ فنڈز کا ہی. قومی ٹیم کی پرفارمنس میں جو بہتری دکھائی دے رہی ہے یہ فیڈریشن کی محنت کی وجہ سے ہی.

انہوں نے ایشیاء کپ کے حوالے سے بتایا کہ ایشیا کپ میں ایک میچ میں بارہ کھلاڑیوں کو کھلانے کا ایشو جو سامنے آیا .اسکی ہیڈ کوچ نے بھی زمہ داری لی ہے کہ انہوں نے فیصلہ کرنا تھا کہ کون کب گراونڈ میں جائے گا. انکوائری کمیٹی اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہی. میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک انسانی غلطی تھی. جبکہ ڈیلیز کا جو مسئلہ تھا. جو رکی ہوئی تھیں اب ایشیا کپ کی تمام ڈیلیز دے دی گئی ہیں.

جبکہ یورپ کے دورے کی ڈیلیز بھی جلد کھلاڑیوں کو مل جائیں گی. انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ کے ایکمین کے ویزے کا ٹیکنیکل مسئلہ تھا جو ایک دو روز میں حل کر لیا جائے گا.ایکیمن تربیتی کیمپ کے اگلے مرحلے میں ضرور شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایشیاء کپ کے حوالے سے کہا کہ ایشیاء کپ میں قومی ٹیم نے اچھا پرفارم کیا. ٹیم منیجر اولمپیئن خواجہ جنید نے بھی زبردست کام کیا ہے .خواجہ جنید نے بہت پہلے کہہ دیا تھا کہ وہ ٹیکنو کریٹ کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں.وہ بنگلہ دیش سے واپسی پر ہی منیجر نہیں رہنا چاہتے تھی.خواجہ جنید خواجہ جنید کامن ویلتھ گیمز کے لئے منیجر نہیں ہوں گی.ہیڈ کوچ سیفرائیڈ ایکمین کے ویزے کا مسئلہ درپیش ہے .

ویزہ جاری ہونے میں تاخیر ٹیکنیکل وجوہات کی وجہ سے ہے .منسٹری کے ساتھ رابطے میں ہیں ایک دو روز میں ویزہ جاری ہو جائے گا۔اس موقع پر موجود قومی ٹیم منیجر خواجہ جنید نے کہا کہ میرے پاس گراؤنڈ میں کام کرنے کا تجربہ ہی. میں گراؤنڈ میں رہ کر کام کرنا چاہتا ہوں. میں نے ایشیا کپ سے قبل ہی کہہ دیا تھا بطور منیجر کام نہیں کر سکتا۔