گال ٹیسٹ ، طوفانی بارش سے گرینڈ سٹینڈ گرگیا

خوش قسمتی سے وہاں کوئی تماشائی موجود نہیں تھا ، میزبان سری لنکا اور آسٹریلیا کے مابین دوسرے روز کا ٹیسٹ تاخیر کا شکار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 30 جون 2022 11:40

گال ٹیسٹ ، طوفانی بارش سے گرینڈ سٹینڈ گرگیا
گال (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 جون 2022ء ) سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان گال ٹیسٹ میں طوفانی بارش سے گرینڈ اسٹینڈ گرگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رات گئے تیز ہواؤں اور طوفانی بارش کے باعث گرینڈ اسٹینڈ گرا تو خوش قسمتی سے وہاں کوئی تماشائی موجود نہیں تھا۔

(جاری ہے)

سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین کھیلے جارہے گال ٹیسٹ میچ کا دوسرا تاخیر کا شکار ہے، میربان سری لنکا نے پہلی اننگز میں 212 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جبکہ آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

کھیل کے پہلے روز 13 وکٹیں گری تھیں جب کہ خراب موسم کے باعث میچ کو روک دیا گیا تھا، پچ کی موجودہ صورتحال کو دیکھ کر ماہرین ٹیسٹ میچ تین روز میں ختم ہونے کی پیشگوئی کررہے ہیں۔ دوسری جانب گراؤنڈ سٹاف نے میدان اور پچ کو ڈھانپ دیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج مزید بارش کا عندیہ دیا ہے۔