کھیلوں کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، محمد اعظم خان

حیدر آباد میں جلد ہی آل سندھ فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا، رئیس خان

جمعرات 30 جون 2022 22:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2022ء) آر کے اسپورٹس مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو رئیس خان نے وفد کے ہمراہ حیسکو واپڈا کے اسپورٹس آفیسر اورسابق جنرل سیکریٹری سندھ فٹبال ایسوسی ایشن محمد اعظم خان سے واپڈا اسپورٹس کمپلیکس حیدرآباد میں ملاقات کی اور فٹبال- کرکٹ- بیڈمنٹن سمیت دیگر کھلیوں کی ترقی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سابق قومی ٹیم کے فٹبالر محمد صدیق ، ایشلے جانی ڈین، عثمان علی خان و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر محمد اعظم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔ اسپورٹس سرگرمیوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آر کے اسپورٹس حیدرآباد میں جو بھی اسپورٹس ایونٹ منعقد کرے گی اس کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

رئیس خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آر کے اسپورٹس کے تحت کھیلوں کو بھرپور فروغ دیں گے۔ خصوصاً دیہی علاقوں میں اسپورٹس کے ایونٹ منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں اسپورٹس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ ہم اسپیشل اسپورٹس پلیئرز کو بھی بھرپور کھیلوں کے مواقع فراہم کریں گے۔ رئیس خان نے مزید کہا کہ جلد ہی حیدرآباد میں آل سندھ فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں رئیس خان نے اعظم خان کو شیلڈ بھی پیش کی۔ بعدازاں حیدرآباد جیم خانہ اور حیدرآباد کلب کا بھی وفد نے وزٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :