پناہ کے زیراہتمام مری میں سالانہ30ویں واک کااہتمام

اتوار 3 جولائی 2022 16:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2022ء) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے زیرسرپرستی مری میں سالانہ30ویں واک کااہتمام کیاگیا۔واک کاآغاز مری جی پی اوچوک سے ہواجو مال روڈ سے ہوتی ہوئی جی پی اوچوک پرہی اختتام پزیرہوئی۔ واک شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز،پلے کارڈزاٹھارکھے تھے،جن پرامراض قلب سمیت موذی بیماریوں اوران کی وجہ بننے والے عوامل کی روک تھام کے لئے خصوصی پیغامات درج تھے۔

پناہ کے صدر میجرجنرل (ر) مسعودالرحمن کیانی نے واک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مری واک کامقصددنیابھر سے آئے ہوئے سیاحوں،اورمقامی افراد کویہ پیغام دیں کہ انسانی جسم میں دل بنیادی پرزہ ہے،جس کوتوانارکھنے کے لئے چہل قدمی،روزانہ کی ورزش،سادہ غذاکواپنی روزمرہ کے معمول کاحصہ بناناضروری ہے اورایسی غذاؤں اورشوق سے پرہیز کریں جودل سمیت مہلک امراض کی وجہ بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

پناہ کے جنرل سیکریٹری وڈائریکٹرآپریشن ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ دل سمیت موٹاپا،ذیابیطس،بلڈپریشر،جگر،معدہ،کینسر جیسے موذی امراض میں تیزی سے اضافہ جاری ہے جس کی بنیادی وجہ اپنے روز مرہ کے معاملات سے سادہ زندگی،سادہ غذا اورورزش کوترک کرناہے،اس کی جگہ تمباکونوشی،میٹھے مشروبات اورمضر صحت خوراک کاکثرت سے استعمال ہمیں بیمار کررہاہے،ان چیزوں سے پرہیز کریں تاکہ صحت مندزندگی گزارسکیں۔

مری واک کے دوران شرکاء کومعلوماتی بروشرز،کتب،میگزین بھی تقسیم کیے گئے،پناہ کی بہترین کارکردگی سے متاثر ہوکر واک کے اختتام پراہلیان مری کی بڑی تعداد نے پناہ کے ممبرشپ فارم لیے اورپناہ کاذ کاحصہ بننے کے عز م کااظہارکیا۔پناہ کے صدر سینئر ایگزیکٹو نائب صدرڈاکٹرعبدالقیوم اعوان اورجنرل سیکریٹری وڈائریکٹرآپریشن ثناء اللہ گھمن نے واک کولیڈکیا،واک کے مہمان خصوصی سابق ناظم مری خورشید عباسی تھے۔ اس موقع پر اہلیان مری نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :