روٹی اور نان کی قیمتوں میں 30 سے 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا

لاہور میں تندور مالکان کا نان 20 اور روٹی 15 روپے کرنے کا فیصلہ، 20 جولائی سے تندور بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی

muhammad ali محمد علی بدھ 6 جولائی 2022 00:41

روٹی اور نان کی قیمتوں میں 30 سے 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جولائی2022ء) روٹی اور نان کی قیمتوں میں 30 سے 50 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا، لاہور میں تندور مالکان کا نان 20 اور روٹی 15 روپے کرنے کا فیصلہ، 20 جولائی سے تندور بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کے تمام تر دعووں کے باوجود روٹی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ ہم نیوز کے مطابق لاہور میں تندور مالکان نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تندور مالکان نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سے نان 20 اور روٹی 15 روپے کی قیمت میں فروخت کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے صدر نان بائی ایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہنا ہے کہ اب روٹی اورنان پرانی قیمت پر فروخت کرنا ممکن نہیں رہا ہے۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا تو اس صورت میں 20جولائی سے تندور بند کر دیے جائیں گے۔ ہمارے لیے نقصان میں مزید روٹی بیچنا اب ممکن نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :