وزیر اعلیٰ محمود خان کاسرکاری سکولوں کے پی ٹی سی فنڈز سے دور دراز علاقوں کے بچیوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ
بدھ 6 جولائی 2022 20:50
(جاری ہے)
وہ بدھ کے روز محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ محکمہ ہائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ، خزانہ، قانون اور منصوبہ بندی کے انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں مرکزی تعلیمی بورڈ کے قیام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور تجویز دی گئی کہ مرکزی تعلیمی بورڈ کے قیام کی صورت میں موجودہ سات تعلیمی بورڈزمرکز ی بورڈ کے ذیلی سہولیاتی مراکز کے طور پر کام جاری رکھیں گے جبکہ مستقبل میں طلبہ کی سہولت کیلئے اس طرح کے سہولیاتی مراکز صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی قائم کئے جائیں گے تاکہ طلبہ کے بورڈ سے جڑے زیادہ سے زیادہ معاملات مقامی سطح پر ہی طے کئے جاسکیں۔ مرکزی تعلیمی بورڈ کے قیام کا مقصد صوبے میں امتحانات کی یکساں نظام اور معیار کو قائم کرنا ہے تاکہ صوبے میں تعلیم کا معیار بہتر بنایا جاسکے۔ اجلاس میں سرکاری اسکولوں کے پی ٹی سی فنڈز میں اصلاحات پر بھی غورو خوض کیا گیا اور اہم فیصلے کئے گئے۔اس موقع پر پی ٹی سی فنڈز کے دائرہ کار کو توسیع دینے کا اٴْصولی فیصلہ کیا گیااور پی ٹی سی فنڈ سے سکولوں میں کمروں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں کی بچیوں کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے ، اسکولوں میں واٹر کولر اور آگ بجھانے کے آلات کی خریداری اور دیگر سہولیات فراہم کرنیکی تجویز دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے تجاویز سے اٴْصولی اتفاق کرتے ہوئے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو اس سلسلے میں لائحہ عمل تیار کرکے منظوری کے لئے پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اٴْنہوںنے محکمہ تعلیم کو محکمہ سماجی بہبود کے تعاون سے معذور طلبہ کو وہیل چیئر کی فراہمی کے لئے بھی لائحہ عمل تیار کرنے جبکہ محکمہ تعلیم کو پی ٹی سی فنڈز کے تحت اب تک کئے گئے کاموں کی جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ صوبے کے خود مختار سرکاری اسکولوں کے موجودہ نظام کا ازسر نو جائزہ لیا جائے اور ان تعلیمی اداروں کے جملہ معاملات کو مزید منظم اور بہتر انداز میں چلانے کے لئے ٹھوس تجاویز پیش کی جائیں۔ محمود خان نے متعلقہ حکام کو پشاور سمیت صوبے کے شہری علاقوں میں سکولوں کی پرانی عمارتوں کی تعمیر نو کے منصوبے پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کی ہیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مخصوص نشستوں کا کیس، سپریم کورٹ نے لارجر بنچ کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیج دیا
-
سعودی عرب سے تاریخی رشتہ معاشی تعلقات میں تبدیل ہو رہا ‘مریم نواز شریف
-
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دیگر جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
-
ٹھٹہ میں چچا کی پسند کی شادی پر بطور جرمانہ وڈیرے کو خاندان کی 2 بچیاں دینے کا عجیب فیصلہ
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.