جرمنی نے پھیپھڑوں کی صحت بتانے والا ویسٹ کوٹ تیار کرلیا

ویسٹ کوٹ انسانی پھیپھڑوں اور سانس کی نالیوں سے آنے والی ہلکی سی آواز سننے کی صلاحیت رکھتے ہیں،رپورٹ

پیر 8 اگست 2022 13:00

جرمنی نے پھیپھڑوں کی صحت بتانے والا ویسٹ کوٹ تیار کرلیا
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) جرمنی کے سائنسی اداروں کی مشترکہ کاوش سے ایک ایسا ویسٹ کوٹ تیار کر لیا گیا ہے جو انسان کے سانس اور پھیپھڑوں کی کیفیت نوٹ کر سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی میں فرونیفر ریسرچ گروپ کے اداروں نے مل کر یہ ویسٹ کوٹ بنایا ہے جو انسانی سانس کے اتار چڑھا کو کسی اسٹیتھواسکوپ کی طرح نوٹ کرتا ہے اور ڈاکٹروں تک بھی پہنچا سکتا ہے۔

یہ ویسٹ کوٹ پہننے میں تنگ ہے، اس پر کئی سینسر لگے ہوئے ہیں جو انسانی پھیپھڑوں اور سانس کی نالیوں سے آنے والی بہت ہی ہلکی سی آواز کو بھی سننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ان سینسرز کو ویسٹ کوٹ پر عین سینے اور پھیپھڑوں کی درست جگہوں پر لگایا گیا ہے، اس لیے ڈاکٹرز فورا معلوم کر سکتے ہیں کہ یہ آواز کہاں سے آ رہی ہے اور اس کا کیا مطلب ہو سکتا ہی اس ویسٹ کوٹ میں انسٹال کیا گیا سافٹ ویئر سانس اور پھیپھڑوں سے متعلق سارا ڈیٹا جمع کرنے کے بعد اسی ڈیٹا کی بنیاد پر پھیپھڑوں کی ایک تصویر بناتا ہے اور اس میں پھیپھڑوں کے متاثرہ مقامات کی نشاندہی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اس تصویر کو موبائل فون پر دیکھا جا سکتا ہے اور کسی بھی سرور تک بھی پہنچایا جاسکتا ہے، اس طرح اب صرف ایک ویسٹ کوٹ کی مدد سے کہیں بھی گھر یا دفتر میں بیٹھے انسان کے پھیپھڑوں کی صحت کا مکمل احوال معلوم کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :