زمبابوے اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 اگست کو کھیلا جائے گا

پیر 8 اگست 2022 16:23

زمبابوے اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ..
ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) زمبابوے اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 اگست کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا ، زمبابوے کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ، پہلے دونوں میچوں میں زمبابوے نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی ، واضح رہے کہ اس قبل زمبابوین ٹیم تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیش کو 1-2 سے ہرا چکی ہے ۔\932

متعلقہ عنوان :