کوئٹہ،وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کا مچھ پل کی ہلکی ٹریفک کی آمد ورفت کیلئے بحالی پر اطمینان کا اظہار

پیر 8 اگست 2022 22:29

کوئٹہ،وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کا مچھ پل کی ہلکی ٹریفک کی آمد ورفت ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مچھ پل کی ہلکی ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور پل کی بحالی پر اسٹنٹ کمشنر مچھ عائیشہ زہری کی قیادت میں تحصیل انتظامیہ اور محکمہ مواصلات کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے متاثرہ اضلاع میں امداد و بحالی کے کاموں میں انتظامی افسران کی کارکردگی قابل ستائیش ہے خواتین انتظامی افسران بھی امداد و بحالی میں بھرپور طریقے سے مصروف عمل ہیں واضع رہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے شدید طور پر متاثر ہونے پر مچھ پل ٹریفک کے استعمال کے قابل نہیں رہا تھا وزیراعلیٰ کی جانب سے پل کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی گئی تھی پل بند ہونے سے قومی شاہراہ اور مچھ شہر کے درمیان ٹریفک کی آمد و رفت کافی دنوں تک معطل رہی جس سے مچھ کے شہریوں کو مسائل کا سامنا رہااسٹنٹ کمشنر مچھ عائیشہ زہری کی نگرانی میں انٹظامیہ اور محکمہ مواصلات کی دن رات کی محنت اور کوششوں سے پل پر ٹریفک کی بحالی ممکن ہو سکی اور عاشورہ محرم کے جلوس میں شرکت کے لئے زائرین پل کے زریعہ مچھ سے کوئٹہ پہنچے۔